10 جولائی 2015 - 15:24
ہندوستان اور پاکستان کے وزراء اعظم کی ملاقات

پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام متنازع امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یر ملکی ذرائع‏ کے مطابق پاکستان اور ہندوستان  کے وزرائے اعظم نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تمام متنازع امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر روس کے شہر اوفا کے کانگریس ہال میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور ہندوستان کےنریندر مودی کے درمیان ہونے والی ملاقات تقریباً 50 منٹ جاری رہی جس کے بعد دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کی طرف سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں نے خطے میں ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تمام متنازع امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲